لیبیا کے سفارتخانے کے ناظم الامور نے آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی۔فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیبیا کے ناظم الامور نے کہا کہ لیبیا کی حکومت دوطرفہ تعلقات خصوصاً دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔وزیر خزانہ نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تعاون کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاک لیبیا سولڈنگ کمپنی کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی گئی اور وزیر خزانہ نے کمپنی کی ترقی کو سراہا۔