حکومت کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا مقصد آئندہ نسلوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے:وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے سکائوٹس کے عالمی دن کے موقع پر آج(منگل) اسلام آباد میں موسم بہار کی شجرکاری مہم 2022ء کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ حکومت کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا مقصد آئندہ نسلوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے بڑے پیمانے پر جنگلات کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے پوری قوم پر زور دیا کہ وہ اگلی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے درخت لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن