مستونگ: چوکی پر حملہ ، 2 لیویز اہلکار شہید، چمن : جھڑپ میں دہشتگرد ہلاک 


 کوئٹہ؍ اسلام آباد (اے پی پی+ این این آئی+ خبر نگار خصوصی) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد  نے   لیویز چیک پوسٹ پر حملہ  کیا جس کے دوران لیویز فورس کے جوانوں اور دہشت  گردوں کے درمیان فائرنگ کے  تبادلے میں دو لیویز اہلکار منظور احمد اور ایم اسلم شہید ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ  کے مطابق  منگل کی صبح کو مستونگ میں  ببری کے قریب لیویز چوکی کو  نامعلوم  مسلح افراد نے حملہ کا نشانہ بنایا۔  مسلح افراد اہلکاروں کا اسلحہ  ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔  اطلا ع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور لیویز انتظامیہ نے  جائے وقوعہ پر پہنچ  کر شہید لیویز اہلکاروں کی نعشوں کو  مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔  وزیراعظم نے اہلکاروں کے بلندی درجات  کے لئے  دعا   کی اور  لواحقین سے  تعزیت کا اظہار  کیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد  صحت یابی کی  بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم اور حوصلے بلند ہیں۔ شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ پو لیس حکام کے مطابق منگل کی صبح چمن میں پریس کلب کے قریب سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...