اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی صارفین سے اضافی سرچارج کی مد میں3.39روپے فی یونٹ کی سماعت کیلئے درخواست جمع کرادی ،صارفین پر اضافی 76 ارب روے کا بوجھ پڑے گا۔ اتھارٹی وفاقی حکومت کی اس درخواست پر سماعت 2مارچ کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں کرے گا،اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے سیلاب کے متاثرہ بجلی صارفین سے بلوں کی وصولی بھی مارچ سے اکتوبر 2023کے دوران بھی کرنے کی درخواست کی ہے ، وفاقی حکومت کی درخواست کے مطابق پاور ڈویڑن نے نیپرا سے پاور ہولڈنگلمیٹڈ (پی ایچایل ) کے 800ارب روپیکے واجب الادائ قرض پر سود کی مد میں 246ارب روپے کی ادائیگی کیلئے رواں مالی سال کے چار ماہ ( مارچ --جون 2023) کے دوران بجلی صارفین سے 3.39روپے فی یونٹ اضافی سرچار ج کی درخواست کی ہے ۔
وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی صارفین سے اضافی سرچارج کی مد میں3.39روپے یونٹ کی سماعت کیلئے درخواست جمع کرادی
Feb 22, 2023