اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے کے رو یہ پر بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی دل دہلا دینے والی فریادیں بھی نہیں سن سکتی،کشمیری بیٹیاں برسوں سے بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند اپنے والد کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا ضلع بارہمولہ کے کئی خاندانوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سرینگر کی پریس کالونی میں کئی سالوں سے کئی جیلوں میں بند اپنے رشتہ داروں کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔ معصوم بیٹیاں پرنم آنکھوں کے ساتھ قید کشمیری والد کی فوری بنیادوں پر رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔
عالمی برادری کشمیریوں کی دل دہلا دینے والی فریادیں بھی نہیں سن سکتی، مشعال ملک
Feb 22, 2023