سرکاری پروٹوکول ختم کرنے سے سالانہ 380ارب روپے کی بچت  ہو سکتی ہے:ذوالفقار خان


 لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ اگر صرف سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 380ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے ،حکومتی شخصیات اورہر ادارے کے گریڈ 19سے اوپر کے افسران ملک کی خاطر سرکاری گاڑیاں، پیٹرول ، یوٹیلٹی بلز سمیت  ہر طرح کی مراعات واپس کر دیں تو پانچ سال میں پاکستان کے معاشی حالات میںمثبت پیشرفت نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹیکس کنسلٹنس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اشرافیہ کی مراعات اور کئی کئی کنال پر پھیلی رہائشگاہوں کے سالانہ اخراجات اربوں روپے میں ہیں ، ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کیا قرضوں میں جکڑاملک اس طرح کی مراعات کا متحمل ہو سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...