لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے شکست کے بعد مینٹور کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے اپنے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو مدعو کرلیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کے مطابق سر ویون رچرڈ کے ویزہ کیلئے درخواست دے دی گئی ہے، ان کے ویزہ پروسیس میں کچھ مشکلات ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے،اعظم خان نے کہا کہ ویزہ کیلئے طلب کردہ تمام ضروری کوائف بھجوا دیے گئے ہیں اور سر ویوین رچرڈ زگلیڈی ایٹرز کے اگلے مرحلے کے میچز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کیمپ جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔