فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈولفن فورس نے آن لائن فراد کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس فیصل آباد نے آن لائن فراڈ کرنے والے دو ملزم گرفتار کر لئے۔ ڈولفن اہلکاروں نے کینال روڈ پر مشکوک کار میں سوار افراد کو روک کر چیک کیا تو کار سوار کامران ایف آئی اے ساہیوال کا اشتہاری نکلا جبکہ اس کا ساتھی دوسرا کار سوار آن لائن فراڈ کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ گرفتار ملزمان لاٹری سکیم متعارف کروا کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔