ہائیکورٹ:نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں جونیئرز پروفیسرز کی تعیناتی کیخلاف کیس ‘حکم امتناعی میں توسیع


لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں جونیئرپروفیسرز کی میرٹ کے برعکس ترقیوں کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ ہفتے درخواست گزار وکیل سے جواب طلب کرلیا ،عدالتی حکم پر وفاقی حکومت اور رجسٹرار ٹیکسٹائل یونیورسٹی نے تحریری جواب داخل کرادیا،پروفیسر ڈاکٹر حفصہ کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اپنایا کہ سینئرپروفیسرز کواگلے عہدوں کیلئے نظر انداز کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیردی گئیں،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور دیگر عہدوں پرسینئیرپروفیسرز کو نظر انداز کرکے جونیئرز کو ترقی دی جارہی ہے،سینئرپروفیسرز کو نظرانداز کیاجاناسنیارٹی اور میرٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت میرٹ کے برعکس غیرقانونی ترقیوں کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن