ہائیکورٹ :سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث نعشوں کا ڈیٹاکیس‘چیف سیکرٹری پرسوں طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے لاوارث نعشوں کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا مرتب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر عملدرآمد کا حکم دیدیا ،عدالت نے حکم دیا کہ عملدرآمد رپورٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں 24 فروری کو چیف سیکرٹری پنجاب عدالت پیش ہوں، عدالت نے متعلقہ محکموں کی مبہم رپورٹس مسترد کردیں، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہونا پڑا لیکن بیوروکریسی نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ عدالت کے کسی حکم پر عمل نہیں کرنا۔ وکیل نے استدعا کی کہ جب تک چیف سیکرٹری کو نہیں بلایا جائے گا کوئی افسر کام نہیں کریگا۔

ای پیپر دی نیشن