لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت ،بینک آف پنجاب سے خلاف ضابطہ ساڑے 8 ارب قرض حاصل کرنے کاکیس ، جج علی ذوالقرنین اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت23 فروری تک ملتوی ہوگئی،ڈیوٹی جج نے آئندہ سماعت پر گواہ کو دوبارہ طلب کر لیا، ملزمان کیخلاف نیب نے 2008 میں بینک فراڈ ریفرنس دائر کیا، عدالت نے شیخ افضل اور ہمیش خان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے ، ملزمان کی جگہ ان کے پلیڈرز حاضری کیلئے پیش ہوئے ، شیخ محمد افضل نے بینک آف پنجاب سے جعلی گارنٹی دے کر ساڑے آٹھ ارب قرض حاصل کیا، بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان اور دیگر بینک افسران کی معاونت سے فراڈ کیا گیا۔