لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جوہر ٹاوٗن دھماکہ میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف کیس میںملزمان کے وکیل سے 28 فروری کوحتمی دلائل طلب کر لئے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی ،ملزمان میں ملزم سمیع الحق ، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں ،ملزمان کیخلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے،پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں، ملزمان کے وکیل عادل چٹھہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے، اس مقدمے میں چار ملزمان کو پہلے ہی 9‘9 مرتبہ سزا موت ہو چکی ہے۔
جوہر ٹاوٗن دھماکہ کیس‘ملزمان کے وکیل سے 28 فروری کوحتمی دلائل طلب
Feb 22, 2023