لاہور(نمائندہ خصوصی)ہربنس پورہ پولیس نے 13 سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کی کوششں کرنے والے ملزم پارس رضا کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے پڑھنے کیلئے گیا تھا کہ ملزم نے بچے کو ورغلا کر اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی،بچے کے والد فضل ندیم کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔