راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)پاکستان پوسٹ کی ڈسپنسریوں کو رواں مالی سال کی ادویات اور لیبارٹری ٹسٹ کٹس کی فراہمی کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ ڈاک کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے بعد ٹینڈر 13 فروری کو کھولے گئے ہیں. ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب ارشد خان نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے بعد فنانشل ٹینڈر جاری ہونگے اور ایک ماہ کے اندر ورک آرڈر جاری ہونگے۔ اس طرح ادویات اور لیباری ٹسٹوں کی کٹس کی فراہمی اپریل تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ۔شمالی پنجاب سرکل کو راولپنڈی اور سرگودھا میڈیکل سنٹرز کیلئے 83 لاکھ کے فنڈز ملے جو اس سال مالی بحران کی وجہ سے آدھے سال کم ملنے کا امکان ہے جبکہ ادویات کے نرخوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔ بجٹ میں کمی اور ادویات جے نرخوں میں اضافے سے ملازمن کیلئے مشکلات پیدا ہونگی۔