اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں نے جلاو گھیرا اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پرویز خٹک اور شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کردی۔
، جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید نے کیس کی سماعت کی۔ پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی اور راجہ خرم نواز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس نے پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف دہشت گردی کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان، راجہ خرم عدالت میں پیش ہوئے اور اسد عمر کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔
جلا ئوگھیرائوا، توڑ پھوڑ کیس،عمران خان نے بریت کی درخواست دائر کردی
Feb 22, 2023