کامسیٹس تنازعہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم، سربراہ ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ معطل کریں، وزیر ٹیکنالوجی

Feb 22, 2023


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کامسیٹس یونیورسٹی میں بی ای ای کے فرسٹ سمیسٹر انگلش کے مضمون میں طلبہ و طالبات سے کوئز میں غیر اسلامی،  سوال پوچھے جانے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کی جانب سے لیے گئے ایکشن کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر نے اس معاملے کی ازسر نو تحقیقات کرنے کے لئے وزارت کی جانب سے دو ممبرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ انکوائری کمیٹی ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی سفارشات وفاقی وزیر کو جمع کرائے گی جس کی روشنی میں تمام ملوث کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے ریکٹر کامسیٹس کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا جب تک انکوائری کمیٹی کی سفارشات سامنے نہیں آتیں تب تک ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس سے  متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کو معطل کر دیا جائے۔

مزیدخبریں