جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آوٹ وارڈ کے قیام کا خیر مقدم


لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ میں قائم شعبہ ٹرائچ کو اسٹیٹ آف دی آوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ میں تشویشناک مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کر کے قیمتی جانیںبچائیں جا رہی ہیں۔ انہوں نے شعبہ حادثات کی سپرڈاینٹ ڈاکٹر لیلی شفیق اور انور سلطانہ کی کارکردگی کو سراہا اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ لاہور جنرل ہسپتال کے ٹرائی ایچ وارڈ کے ایس او پیز کو صوبے کے تمام ہسپتالوں میں نافذ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن