عمران نے پاکستانی عوام کو ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ دیا:عمران شاہ 

لاہور (نیوز رپورٹر)رکن قومی اسمبلی وچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور حکومت پاکستان  پیر سید عمران احمد شاہ اور مرکزی ترجمان  پاکستان مسلم لیگ (ن) علمائ￿  و مشائخ ونگ سید مسعود احمد شاہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی اپنے لئے بیل اور کارکنوں کے لئے جیل کیا یہ کھلا تضاد نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کو ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پچاس لاکھ گھر کدھرہیں اور اس فتنہ خان کی ایک کڑور نوکریاں کہاںہیں وہ تین سو ڈیم کہاں ہیں اور وہ جو غیر ملکی لوگ پاکستان نوکریاں کرنے آئے تھے وہ کہاں ملازمتیں کر رہے ہیں وہ دو سو آفراد کی معاشی ٹیم کہاں ھے جس نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزان کرنا تھا پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدے کرکے جو قرضے لئے وہ اس نے کہاں لگائے سید مسعود احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان  کے آئی ایم ایف کے معاہدوں کے انحراف کی یہ سزا پاکستانی عوام بھگت رھی ھے مرکزی راھنماوں نے کہا کہ عمران خان  اپنی گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں اسکو لگ پتہ جائے گا اور یہ ڈرامہ بازی ختم کر دے گا۔

ای پیپر دی نیشن