اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس پر مبنی مشتر کہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران3 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گرفتار اسمگلروں اور ضبط شدہ مال کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کا کامیاب مشتر کہ انسداد منشیات آپریشن پاکستان کی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے عزم کا اعادہ ہے۔ یہ آپریشن بحری راہداریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کوششوں کا عملی مظاہرہ ہے۔