لاہور (نمائندہ خصوصی) گوالمنڈی میں اورنج لائن ٹرین سٹیشن پر مسافر کے تشددسے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ لکشمی چوک اورینج ٹرین سٹیشن پر تعینات سکیورٹی گارڈ عنصر نے مسافر کو لیڈیز کیبن میں گھسنے سے منع کیا جس پر حمزہ نامی مسافر نے طیش میں آ کر 36سالہ عنصر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ گوالمنڈی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول مناواں کا رہائشی تھا۔