صدر پاکستان آئین کے دائرہ میں رہ کر اپنا کردارادا کریں: سیف الملوک 


لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنا کرداد کریں ، پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر کے اختیار میں نہیں، ان کا یہ اقدام ملک میں سیاسی افرا تفری کے مترادف ہے،وفاقی حکومت عوام کے ریلیف کے لئے جلد ایک پیکیج کا اعلان کرنے والی ہے، جب عمران نیازی آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں تو ٹھیک مگر جب کوئی اور کرے تو غلط عوام فتنہ خان کے اس منافقانہ طرز عمل کو خوب جانتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف کھوکھر نے راجپوت ٹاؤن چودھری عبدالمجید کے ڈیرے پرمیں تنظیم سازی کے حوالے سے کارنر میٹنگ کی،حلقے سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے عہدیدار راجہ جواد سمیت سردار شہزاد ڈوگر بھی موجود تھے،میٹنگ میں سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے حلقے کی عوام میں رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔، ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شکست نوشتہ دیوار ہے، الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ ن ہی جیتے گی،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن