لاہور ( نیوز رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ پنجاب جمال ناصر نے ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن سے ملاقات کی اورمختلف شعبہ جات کا معائنہ کیاا س موقعہ پر مولانا محمد حسن اشرفی، شیخ طلحہ ابرار،خرم حنیف اور مولانا مجیب الرحمن بھی موجود تھے، صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ پنجاب جمال ناصر نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور دیگر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور میرے خاندان کا تعلق دینی مدارس اور علماء کے ساتھ عقیدت و محبت کا ہے،یہ دینی مدارس اسلام کی اشاعت، دین اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا بہت بڑاذریعہ ہے، جامعہ اشرفیہ لاہور جیسے ادارہ میں آکر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم،شعبہ حفظ، کمپیوٹر سیکشن و کمپیوٹر لیب، لائبریری، شعبہ دارالافتاء معہد ام القراء جدیداور دیگر شعبہ جات کو دیکھ کر انتہائی خوشی اور روحانی سکون محسوس کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہو کی دینی وملی خدمات اور طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت قابل فخراور لائق تحسین ہے اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف سے حافظ اسعد عبید نے صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ پنجاب جمال ناصر کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔
مدارس اسلام کی اشاعت‘ نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہیں: جمال ناصر
Feb 22, 2023