یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے کیمپ 


لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں سٹی ٹریف پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ ٹریفک پولیس کی موبائل وین نے یونیورسٹی طالبات، اساتذہ اور سٹاف کو لرنرڈرائیونگ لائسنس کا اجراکیا۔موبائل وین میں لائسنس کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کے بائیو میٹرک سمیت دیگر کوائف کی تصدیق کی گئی ، اس موقع پرڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ سب انسپکٹرسٹی ٹریفک پولیس مس پھول کی نگرانی میں ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوئے۔ اس موقع پریونیورسٹی آڈیٹوریم میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے سیمینار کابھی انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں انچارج ایجوکیشن یونٹ فہمیدہ ذیشان، محسن عباس،اسمائ، ظہور، راحیل اور عفان کی جانب سے طالبات کو روڈ سیفٹی اورقوانین پر رہنمائی دی گئی۔ سیمینار میں ڈائریکٹر اکیڈمکس طاہر الیاس،ڈائریکٹراسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ارم رْباب، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیدوقاص جاوید سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...