لاہور (سپیشل کاریسپانڈنٹ) ایم یسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جناب مجید نظامی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات قابل رشک ہیں۔ قیام پاکستان کے لئے نوائے وقت کا کردار آج بھی سنہری باب ہے۔ یہ باتیں انہوں نے نوائے وقت دفاتر میں انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی سے ملاقات میں کہیں۔ امام صحافت جناب مجید نظامی مرحوم کے کہنے پر ایک اندھے قتل کیس میں خدمات فراہم کیں۔ بہت سال پہلے نوائے وقت کے کارکن سلیم کے بیٹے کو قصور میں منیرا بلوچ نامی ایس ایچ او نے ناحق قتل کرکے ظلم کی داستان رقم کی ، کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت ہوئی لیکن مجرم سزا پر عملدرآمد سے پہلے جیل میں ہی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر انجام کو پہنچ گیا۔ اس حوالے سے جناب مجید نظامی نے انہیں بطور انعام پانچ ہزار روپے دیئے جسے وہ اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں اور پھر ملاقات کا شرف بھی بخشا۔