کہروڑپکا:انتظامیہ کی نااہلی  سیوریج کا پانی کالج اورہسپتال میں داخل ،اصلاح و احوال کا مطالبہ

Feb 22, 2023

کہروڑپکا (خبرنگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اورتحصیل ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر عرصہ دراز سے سیوریج کا پانی موجود ہے جس سے طالب علموں اورہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ تعفن کی وجہ سے وہاں پر تعلیم جاری رکھنا اور علاج کروانا بھی مشکل ہو رہا ہے پرنسپل و طلباء گورنمنٹ کالج ایم ایس ٹی ایچ کیو اورمریضوںنے کہا کہ بار بار سی او کے نوٹس میں لایا گیالیکن اس کا کوئی بند وبست نہیں کیا گیا ۔عارضی کام کرکے اوکے کی رپورٹ دی جا تی ہے ۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں