دیہاڑی دار طبقہ کے لئے زندگی گزارنا مشکل، اشیاء خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے دور

Feb 22, 2023


 باگڑ سرگانہ (خبرنگار) مہنگائی کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہے دیہاڑی دار طبقہ کا کہنا ہے کہ 500 روپے اجرت پر گھر کے اخراجات مکمل نہیں ہوتے۔ مہنگائی کے اس سونامی میں اشیاء  خورونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ایک وقت کا کھانا بھی محض خواب بن گیا ہے۔ کھانے پینے کی  بنیادی ضروریات گھی آٹا چینی دالیں سبزی اور دوسری اشیاء  کے ریٹ دن بدن بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف رہی سہی کسر منافع خور دوکاندار من مانے ریٹ وصول کر کے نکال رہے ہیں۔ شہریوں محمد عابد، سلیم، افضل، ارشد اکمل اور اسلم نے  ڈی سی خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں