وہاڑی (کرائم رپورٹر ) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن وہاڑی نے ترکیہ اور شام کے بھائیوں کے لیے لاکھوں کا سرجیکل سامان صدر کاشف منور قریشی اورتمام عہدیداران اور ممبران کی موجودگی میں سی ای او ہیلتھ ارشد ملک ، ڈرگ انسپکٹر روبینہ تاج کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پرکاشف منور قریشی نے کہا کہ اس مشکل اور کڑے وقت میں ہم اپنے ترکی اور شام کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون اور کاوش میں اپنی کیمسٹ برادری کے تمام ممبران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپکی دی ہوئی امداد کو اللہ تعالی نے قطرے قطرے سے دریا بنا دیا اور ہم یہ نیکی کا کام سر انجام دے سکے ۔