ٹاٹیپور( نامہ نگار) بستی بھٹہ، بستی شوگر ملز، بستی شاہ مراد، محلہ اسٹیشن بوھڑ روڈ، بستی گلابی، بستی دھوپ سڑی،مونگوڈھ بازار سمیت جگہ جگہ بجلی کی لکٹتی تاریں عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہیں ساتھ ہی کثیر تعداد میں لگے پول پر بجلی کے میٹر بھی وبال جان بنے ہوئے ہیں بازار میں یہ لکٹتی تاریں ٹریفک کے گزرتے وقت اکثر ٹوٹ جاتی ہیں گلی محلوں میں بھی جھولتی تاروں کی وجہ سے بچے اور بڑے سب پریشان ہیں واپڈا افسران اس حوالے سے مکمل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹاٹیپور: بجلی کی لٹکتی تاریں عوام کیلئے وبال جان، واپڈا اہلکار لاعلم
Feb 22, 2023