جلہ جیم ( نامہ نگار ) رورل ہیلتھ سنٹر جلہ جیم میں الیکٹرونک میڈیسن ریکارڈ کا اجراء کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حماد گجر سینیر میڈیکل آفیسر جلہ جیم،کمپیو ٹر آپریٹر محمد آفتاب، سلیم بھٹہ،میاں سجاد ڈسپنسر نے کیا۔ انہوں نے کہا اب ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کی ادویات ڈیٹا باقاعدہ آن لاین سسٹم میں ریکارڈ ہو گااور تمام ادویات کا چیک اینڈ بیلنس ہو گا ۔
رورل ہیلتھ سنٹر جلہ جیم میں الیکٹرونک میڈیسن ریکارڈ کا اجراء کر دیا گیا: ڈاکٹر حماد
Feb 22, 2023