سول ایوی ایشن کی ای کچہری ،ڈی جی نے  جوابات دئیے


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز 31ویں ای کچہری منعقد کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضی نے ای کچہری کی صدارت کی اور سوالات کے جوابات دیئے،ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے،  ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس، ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی بھی ای کچہری کے دوران ڈی جی سی اے اے کے ہمراہ تھے،آن لائن ای کچہری کے دوران تقریبا 65 سوالات/مسائل اٹھائے گئے،ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے نے زیادہ تر سوالات کا فورا جواب دیا اور متعلقہ حلقوں کو جلد از جلد دیگر مسائل پر غور کرنے کی ہدایت کی،عوام نے اپنی شکایات کو دور کرنے کے لیے PCAA کے اقدام کو سراہا ہے۔ ای کچہری کو PCAA کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو سٹریم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن