ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کاسی اے اے رولز لاگو کرنے مطالبہ

Feb 22, 2023


راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرر ایسوسی ایشن نے سینیٹ سے منظور شدہ ایوی ایشن پالیسی اور سی اے اے رولز لاگو کرنے مطالبہ کردیا ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن  ایوی ایشن پالیسی میں تبدیلی چاہتے ہیں، وزارت ہوابازی قومی ایوی ایشن پالیسی 2019 میں سینیٹ سے منظور شدہ ترمیم کو جلد از جلد عمل کرے، سینیٹ سے منظور شدہ ایوی ایشن پالیسی اور رولز 2022 پر عمل ناگزیر ہوچکا،  پالیسی اور سی اے اے رولز میں ترمیم کی  گزشتہ سال 4 اگست کو سینیٹ سے منظور کی گئیں،  عمل نہ کرکے وزارت ہوا بازی نے پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کو پامال کیا ہے،وزارت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر پالیسی کے فوری نفاذ پر بات چیت کرنی چاہیے۔وزیراعظم کو خط ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز کے  جنرل سیکرٹری کیپٹن عاصم نواز نے لکھا، بانی ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنے کی ضرورت ہے 

مزیدخبریں