اسلا م آبا د(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کا کامسیٹس یونیورسٹی کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کی جانب سے لیے گئے ایکشن کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔وفاقی وزیر نے اس معاملے کی ازسر نو تحقیقات کرنے کے لئے وزارت کی جانب سے دو ممبرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ انکوائری کمیٹی ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی سفارشات وفاقی وزیر کو جمع کرائے گی جسکی روشنی میں تمام ملوث کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔آغا حسن بلوچ نے ریکٹر کامسیٹس کو مزیدکہا جب تک انکوائری کمیٹی کی سفارشات سامنے نہیں آتیں تب تک ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کو معطل کر دیا جائے۔
کامسیٹس یونیورسٹی معاملہ، آغا حسن بلوچ کا اظہا ربرہمی
Feb 22, 2023