اسلام آباد(وقائع نگار/(خبرنگار) مسلم لیگ(ن)کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھانے عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عمران خان کے پلسترنے دنیا کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، پرسوں عمران خان لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے اوراسلام آباد سیشن کورٹ نہیں آئے،لاہور کی عدالت میں پیشی اور اسلام آباد کی عدالتوں سے اجتناب کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے،عدلیہ کو عمران خان کی اس رویئے کا نوٹس لینا چاہئے،پاکستان کے کسی سیاست دان کو ایسی سہولت عدالت سے نہیں ملی،میں نے کہا تھا پمز ہسپتال کا ایک میڈیکل بورڈ بنا لے،آج بھی پانامہ کیس کا فیصلہ دیکھ لیں،نواز شریف پانامہ کیس میں روزانہ لاہور سے اسلام آبادپیشی پر آتے تھے، باسٹھ ایف کا قانون نواز شریف کیلئے اور تھا اور عمران خان کیلئے کچھ اور، عمران خان انوکھا لاڈلا ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کو لوٹا ہے،عمران خان نے ساری پارٹی کو بے وقوف بنایا ہوا ہے،پاکستانی عوام کو جیل جانے کا کہتے ہیں خود عبوری ضمانت کرا رہے ہیں،عمران خان کے لیے ڈاکٹر اپنی مرضی کا ہے، الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن ہی دے گا۔
بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، عدالتوں سے عمران خان کو ملنے والا ریلیف باقی سیاسی قیادت کو بھی ملنا چاہیے ، اعلی عدلیہ سیشن عدالتوں میں بھی عمران خان کی عدم دستیابی کانوٹس لے، عمران خان توشہ خانہ سے اربوں روپے کے تحائف فروخت کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم کاذکر اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔ ریاست مدینہ کے علمبردار نے جھوٹ پر جھوٹ بولاہے۔