اسلام آباد(نا مہ نگار)انجمن طلبہ اسلام کی مجلس مشاورت کا اجلاس مرکزی صدر مبشر حسین کی صدارت میں سٹوڈنٹ سیکرٹریٹ ایوان خیر میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب شمالی ،سندھ ،آزاد کشمیر بلوچستان جنوبی پنجاب کے ذمہ داران نے شرکت کی ، مجلس مشاورت نے رواں سال کو امید سحر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مرکزی صدر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید سحر ملک میں استحکام اور طلبہ حقوق کی بحالی کے لئے استعارہ ہے ، نوجوان طبقہ سے اس ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے ، تعلیمی اداروں میں صحمتندانہ سرگرمیوں پر پابندی سے بہت نقصان ہوا ، طلبہ یونینز پاکستانی سیاست کے لئے ناگزیر ہوچکی ہے، تعلیم کے لئے عام طالبعلم اور اشرافیہ کا فرق ختم کرنا ہوگا، یکسان نصاب قومی یکجہتی کی علامت ہے ، پاکستان میں عام انتخابات سے قبل طلبہ کو اپنا آئینی حق دینے کا اعلان کیا جائے ، انکا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی آئی کے تربیت یافتہ نوجوان ملک کی نظیریاتی سرحدوں کے اصل محافظ ہیں ۔