بیرون ملک مقیم پاکستانی  اہم کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز اشرف

Feb 22, 2023


اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت اور لگن سے کام کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیر برائے افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری کی قیادت میں منگل کے روز اسلام میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔   انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت کو بیرون ملک کام کرنے کے لیے مواقعے فراہم کرنے سے نہ صرف میزبان ممالک کے لیے فاہدہ ہو گا بلکہ وہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا سکیں گے۔  وفد میں شوکت موسیلانی، ڈاکٹر محمد شہباز چوہدری، رانا افتخار اور محمد ندیم احمد شامل تھے۔

مزیدخبریں