اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اّوراٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں،اطالوی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور سمیت مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں دونوں ملک وںکے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ اطالوی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دریں اثناء چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔
پاکستان اوراٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں: صادق سنجرانی
Feb 22, 2023