اسلام آباد(نا مہ نگار)کوہسار یونائیٹڈ فر نٹ کے رہنمامحمد سفیان عباسی اور آصف شفیق ستی نے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد پولیس نے تین دن تک صدام عباسی شہید ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف حقائق کے منافی اور بد نیتی پر مبنی درج ایف آئی آر واپس نہ لی تو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت اجلاس منعقد کر کے اسلام آباد میں ایک بڑے احتجاج مظاہرے کا اعلان کیا جا ئے گا ، انھوںنے کہاہم اسلام آباد پولیس کے ہر قسم کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا جا ئے گا ، اہل کوہسار نے اس سے قبل بھی ہر طر ح کے جبری ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ، صدام عباسی کے قتل نے اسلام آباد کے سیف سٹی اور سیکیورٹی کا پول کھول دیا ہے ،جو کہ وزیر داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے ، ہمیں افسوس ہے کہ جو بھی واقع ہوتا ہے ہمیں ایف آئی آر درج کر وانے کے لیے احتجاجی دھرنا یا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر آصف شفیق ستی، طفیل اخلاق عباسی ، راجی مہتاب اشرف ، ظہیر عباس ، سجادالحسن ، عمر ستی ، سردار مسعود، عباسی ،عطاالرحمن عباسی ،راجہ بابر ستی ، نجیب عباسی،قاری ادریس عباسی ، مدوات خان وزیر،اور دیگر رہنمابھی اں کے ہمراہ تھے ۔
اسلام آباد پولیس کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا جا ئے گا ،سفیان عباسی
Feb 22, 2023