اولڈگرانٹ لیز کی اسیسمنٹ میں کئی سوگنا اضافہ برادشت نہیں کرسکتے تاجر رہنماء

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انجمن تاجران احاطہ مٹھو خان صدر کینٹ کے صدر اجمل خان مہمند ، جنرل سیکرٹری ناصر خان ، تاجران منیر خان ، کابل استاد ، حاجی شہباز ، حاجی گلاب شیر ، حاجی اعجاز خان ، حاجی خان زیب ، بہادر شیر نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈسٹیشن کمانڈرراولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے اولڈ گرانٹ کے تحت ہمارے تاجروں کی دکانیں سیل کرنے کے اقدام کو واپس لیا جائے لیز کی فی مرلہ اسیسمنٹ 37 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کرنا اس پرسو گنا سرچارج لگانا اور کمرشل اور پروفیشنل ٹیکس عائد کرکے فی مرلہ ایک کروڑ روپے تک لے جانا ہماری کاروباری اور معاشی سکت نہیں ہے ہم اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سوفیصد سرچارج فیس معاف کی جائے تاجر نمائندوں نے کہا کہ30 جون2023 ء اولڈ گرانٹ کے حوالے سے آخری تاریخ تھی لیکن اس سے کئی ماہ پہلے ہی احاطہ مٹھو خان میں80/85 دکانوں کو سیل کرکے تاجروں کا کاروباربند کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے 1982 ء میں اولڈ گرانٹ لیز میں اسیسمنٹ33 ہزار روپے تھی آج اس کی اسیسمنٹ میں کئی سو گنا اضافہ کرنا تاجروں کیلئے بے پناہ مشکلات کا سبب بن گیا ہے جو ہمارا کاروبار برداشت نہیں کرسکتا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیل کی گئی دکانیں فوری ڈی سیل کی جائیں تاکہ ہم اپنا روزگار کماسکیںانجمن تاجران احاطہ مٹھو خان صدر کینٹ کے تاجر نمائندوں نے کہا  احاطہ مٹھو خان کے تاجروں کی مشکلات حل کرا ئی جائیں۔  

ای پیپر دی نیشن