اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی معروف شاعرہ مس صائمہ آفتاب، زرعی یونیورسٹی کے ڈائیریکٹرڈاکٹر غلام حسین بابر معروف شاعر اور ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہیر الہیٰ،ڈاکٹر مصطفی عالم نے شرکت کی،مہمان خصوصی معروف شاعر اور ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہیر الہی نے خطاب کیا۔ انہوں نے پنجابی کی چند نظمیں پیش کیں،محترمہ صائمہ آفتاب نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جیسے دیگر زبانیں انگریزی اور اردو ضروری ہیں ویسے ہی مادری زبانیں اور لہجے ہماری پہچان ہیں۔ ہمارے معاشرے میں شروع سے ہی اردو اور انگریزی کی ترغیب دی جاتی ہے مگر ہم اس چکر میں اپنے ورثے اور اپنی پہچان سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ہم جتنی بھی انگریزی بول لیں مگر انگریزکبھی بھی ہمیں تسلیم نہیں کریگا۔ ہماری پہچان ہماری قومی اور مادری زبان ہی ہے۔ ڈاکٹر غلام حسین بابر نے اپنے خطاب میں اسلامی نقطہ نظر سے مادری زبانوں کے استعمال اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔راولپنڈی وومین چیمبر آف کامر س کی صدر مس رفعت شاہین نے مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے بعد سلف گرمنگ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کی سربراہی ہیر اینڈ میک اپ سپیشلسٹ مس عظمی شاہد بٹ نے کی۔انہوں نے ورکشاپ میں شریک صنعت زار کی طالبات اور چیمبر کی خواتین ممبران کو میک اپ کے استعمال اور ذاتی تزئین وآرائش کے حوالے سے ٹپس پر بریف کیا۔
قومی ،مادری زبانیں اور لہجے ہماری پہچان ہیں ، صائمہ آفتاب
Feb 22, 2023