کراچی ( کامرس رپورٹر) لاہور میں ملنے والی زبردست کامیابی کے بعد، لندن کی پسندیدہ کوسٹا کافی شاپ نے اب پاکستان کے شہر کراچی میں بھی اپنا دوسرا اسٹور کھول دیا ہے۔ ڈی ایچ اے کراچی فیز 6، شہباز کمرشل میں واقع نیا اسٹور آو¿ٹ لیٹ ڈیزائن میں کوسٹا کے تمام سگنیچرایلیمنٹس اور سرخ ٹیلی فون بوتھ لئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کوسٹا کافی کا مقصد اپنے صارفین کو بہترین کافی،اسنیکس اور ایک ایسا خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں۔ فی الحال ، آو¿ٹ لیٹ اپنے مینو میں وہ تمام ڈرنکس پیش کر رہا ہے جو لاہور میں فروخت کیے جارہے ہیں، جن میں فلیٹ وائٹ قابل ذکر ہے۔ کوسٹا کافی اپنی منفردسگنیچر برانڈ موچا اٹیلیا پر فخر کرتی ہے جو اپنے آغاز سے ہی سب کی پسندیدہ رہی ہے۔ چاہے گرم ہو یا ٹھنڈی کافی بلینڈ تمام برانڈز کی کافی ڈرنکس میں بنیادی جزو ہے۔ ڈرنکس پیش کرنے کے علاوہ، اسٹور میں ذائقہ دار اور میٹھے کھانوں کی خاص رینج بھی موجود ہے۔ جنہیں کافی ڈرنکس کے ساتھ یا الگ سے بھی انجوائے کیا جا سکتا ہے۔کوسٹا کافی کے ساتھ ، پاکستان میں اس نئے سفر پر ،جیریز گروپ کو یقین ہے کہ ان کی کافی ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کافی کمیونٹی کے لیے بے مثال اور متاثر کن ثابت ہوگی۔
کراچی میں ”کوسٹا کافی “کا افتتاح
Feb 22, 2023