موبی لنک مائیکرو فنانس ‘سوئس و سعودی اداروں کااشتراک


 اسلام آباد(کامرس ڈیسک) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے سوئس کیپاسٹی بلڈنگ فیسلٹی (ایس سی بی ایف) اور سعودی عرب کے ترقیاتی ادارہ، عرب گلف پروگرام فار ڈیولپمنٹ (AGFUND) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد پاکستان میں بینکنگ سہولیات سے محروم طبقات کو جدید اور تیزرفتار بینکنگ سہولیات کے حصول میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ ایس سی بی ایف نے اب تک 48 ممالک میں 188 پروجیکٹس کے لئے مالی وسائل فراہم کئے ہیں اور یہ اس کا پاکستان میں دوسرا پروجیکٹ ہے۔ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک ،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں ۔ اس دو سالہ منصوبے پر سوئس کنسلٹنی بوتیک بزنس اینڈ فنانس کنسلٹنگ (بی ایف سی) کی جانب سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ ایم ایم بی ایل کے قرضوں کی فراہمی مستحکم بنائی جائے ، اسکی رسائی میں وسعت لائی جائے اور پاکستان بھر میں مختلف طبقات کے لئے مناسب آمدن کے حصول، روزگار کے طویل المیعاد مواقع اور شخصی نکھار و ترقی کی بنیاد رکھی جائے۔ توقع ہے کہ چار لاکھ افراد اس منصوبے کا حصہ بنیں گے جن میں بیشتر افراد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہوگا جبکہ ان میں کم از کم 35 فیصد خواتین کی شمولیت ہوگی۔ اس اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل اپنی جدت انگیز ٹیکنالوجیز کے نفاذ سے خواتین، چھوٹے کاروباری افراد، کسانوں اور مالی سہولیات سے محروم دیگر طبقات کے لئے باسہولت انداز سے مالیاتی خدمات فراہم کرکے اپنے ڈیجیٹل بینکنگ نظام میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔اس منصوبے کی دستخطی تقریب میں ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، ''ایس سی بی ایف اور AGFUNDکے اشتراک سے ایم ایم بی ایل جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات پیش کرکے بینکاری کا عمل بہترین بناسکے گا جس سے ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بینکنگ ضروریات پوری ہوسکیں گی۔ اس اشتراک کے ذریعے ایم ایم بی ایل بینکنگ خدمات سے محروم طبقات بالخصوص خواتین کے لئے مالیاتی شعبے میں رسائی بڑھا کر ملک میں ذمہ دارانہ اور جامع مالیاتی سہولیات میں بہتری لائے گا ۔ ©"ایم ایم بی ایل ان چیلنجز کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے جو پسماندہ طبقات بالخصوص خواتین، چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کو مالیاتی نظام سے درپیش ہیں۔ بینک کسی بھی جگہ سے قطع نظر ہر شخص کی رسائی بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔ بینکنگ انڈسٹری میں مسلسل تبدیلی کے پیش نظر ، ایم ایم بی ایل ،ملک بھر میں پسماندہ طبقات کے حالات اور انکی ضروریات کے مطابق انہیں خصوصی مصنوعات اور خدمات فراہم کرکے اس تغیر پذیر انڈسٹری میں اپنا قائدانہ کردار برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن