نوشہروفیروز (نامہ نگار ) کنسلٹنٹ انچارج ریجنل محتسب آفس نوشہروفیروز احمد بخش گھمرو نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس میں کھلی کچہری کے دوران ملازمین اور پینشنرز سے مسائل معلوم کئے۔ جس میں مختلف محکموں کے ملازمین اور بالخصوص حال ہیں ریٹائر ہونے والے ملازمین نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس کے خلاف درخواستیں اور شکایات جمع کرائیں جن میں اکثریت کمیوٹیشن اور گریجویٹی ، ایل پی آر اور کچھ ڈفرنس بلوں کی عدم ادائیگی کے متعلق تھیں۔جس پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو پابند کیا گیا کہ وہ جلد سے جلد بقایات جات کی ادائیگی کریں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر امجد احمد مغل نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے رقم کم موصول ہونے کے باعث مسائل پیش ا?رہے ہیں، ہم فہرست بنا کر رکھی ہے جیسے ہی پیسے موصول ہوں گے سینیارٹی کے مطابق ادائگیاں کی جائیں گی اور شکایت کنندگان کے بل کی جلد ادائیگی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔