سکھر ( بیورو رپورٹ )کچی آبادی کے سیکریٹری شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ سکھر کی کچی آبادیوں کو ضروری و بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس کے دوران سکھر، خیرپور، گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز، ریجنل ڈائریکٹر سید توقیر رضا شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری سندھ شفیق احمد مہیسر نے بتایا کہ سندھ حکومت کی پالیسی ہے کہ سندھ میں کچی آبادیوں کو مستقل طور پر ضروری سہولیات فراہم کی جائیںاور کچی آبادیوں میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں رابطہ کمیٹیاں بھی بنائی جائیں۔ جوکام کی رفتار اور سہولیات کا بھی جائزہ لینگے اور رکاوٹوں کو بھی دور کریں گی، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سید توقیر رضا شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ سرویکی کام کے ساتھ نو تیفائیڈ اور ان نوٹیفاییڈ آبادیوں کی تفصیل دی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شفیق احمد مہیسر نے اجلاس میں کہا کہ کچی آبادیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ضلع کے اندر جن کچی آبادیوں کو نوٹیفکیشن دیا گیا ہے ان کا سروے کے ساتھ ساتھ نوٹیفائیڈ بستیوں کا بھی سروے کیا جائے تاکہ انہیں آگاہ کیا جا سکے۔ وہ مالکانہ حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔
کچی آبادیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کام جلد مکمل کیا جائے،شفیق مہیسر
Feb 22, 2023