میرپور ماتھیلو میں  ایف ایف سی کے تحت مفت  میڈیکل کیمپ قائم

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار  )   ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کی کاوشوں سے سونا ویلفیئر اسپتال میرپور ماتھیلو میں یرقان ہیپاٹائٹس بی ہیپاٹائیٹس سی سمیت مختلف بیماریوں کی دو روزہ مفت جرنل میڈیکل کیمپ قائم مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں نے تین ہزار سے زائد مریضوں کی مفت ٹیسٹیں کرنے کے بعد ادویات فراہم کیں۔ تندرستی ہزار نعمت ہے ہمارا عزم انسان ذات کی خدمت کرنا ہے کیونکہ انسان ذات کی خدمت کرنا بہت ہی افضل عمل ہے ۔برگیڈیئر ر محمد سلیم چیمہ کی میڈیا سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق ایف ایف سی  و محکمہ صحت کے تعاون سے  سونا ویلفیئر ہاسپٹل میرپور ماتھیلو میں  ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائیٹس سی سمیت مختلف بیماریوں کی دو روزہ  مفت طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے سونا پبلک اسکول کے بچوں و آس پاس کے کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ٹیسٹیں کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو سینٹائزر ماسک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن بھی کی گئی ۔ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ، کرنل شکیل چٹھہ ، کرنل شجاعت منہاس،  پی آر او ایف ایف سی امان اللہ شر اور احمد علی سومرو کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...