میہڑ (نامہ نگار) میہڑ میں انڈس ہائی وے ٹول پلازا بریدائرو پر موٹر وے ڈی آئی جی پہنچ گئے آ گہی مہم شروع۔جاوید علی مہر ڈی آئی جی ساوتھہ موٹر وے پولیس کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میہڑ کے قریب انڈس ہائی وے ٹول پلازا بریدائرو پر موٹر وے ساوتھہ ڈی آئی جی جاوید علی مہر نے پہنچ کر ٹریفک کے حوالے سے آگہی مہم کے سلسلے میں پہنچ کر گاڑیاں چلانے والوں کو حادثات سے بچنے کی آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقعے پر ڈی آئی جی ساوتھہ جاوید علی مہر نے آ گہی مہم کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر سفر کرنے کے دوران احتیاط سے گاڑیا چلائی جائیں۔ چھوٹے بچے موٹر سائیکل یا کار وغیرہ چلانے سے گریز کریں موٹر وے پر احتیاتی تدبیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ٹریفک حادثات پر موٹر پولیس نے ٹھیک ضابطہ عمل میں لایا ہے۔۔ سفر کے دوران گاڑیا احتیاط سے چلانے سے کسی نقصان سے مسافر بچ سکتے ہیں۔ موٹر وے پولیس انڈس ہائی وے پر ناجائز قبضہ کر نے والوں کیخلاف بھی کاروائی کر رہی ہے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز حضرات خود اپنا بچا رکھنے کیلئے گاڑیوں کی رفتار تیز نا چلائیں۔ موٹر وے پولیس قانون توڑنے والوں پر بھی قانونی کاروائی کرکے جرمانہ لگاتی ہے۔ موٹر وے پر گاڑیوں چلانے والوں کے پاس لائسنس رکھنا ضروری ہے ۔ ہم نے بغیر ہیلمٹ والوں کو فری میں ہیلمٹ بھی دیئے ہیں۔ تاکہ وہ کسی حادثے سے بچ جائیں۔ ہم انڈس ہائی وے پر مہران ٹول پلازا پر لوگوں کوٹریفک کے حوالے سے آگہی دینے کیلئے آئے ہیں ۔اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں کو فری میں ہیلمٹ بھی دیئے گئے ہیں اس موقعے پر موٹر وے پولیس ایس ایس پی عطاء الرحمان، ڈی ایس پی عبدالصمند ابڑو، نثار مہیسر اور ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک اور دیگر بھی موجود تھے۔
میہڑ، انڈس ہائی وے ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کی آگہی مہم
Feb 22, 2023