امپورٹڈ حکومت نے منی بجٹ نہیںمیگا بجٹ پیش کیا : الحاج ملک اسلم


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و پی پی 140کے امیدوار الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے منی بجٹ نہیںمیگا بجٹ پیش کیا ہے جس سے مہنگائی میں میگا اضافہ ہورہا ہے ن لیگ ہمیشہ میگا پروجیکٹ کرتی ہے بہتر ہو تا وزیر اعظم اپنی کابینہ کو کم کرتے بیوروکریسی کے اخراجات پر کٹ لگایا جاتا مگر پاکستان میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے تمام حکومتی اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے سے اشیائے خوردونوش سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا پریس کلب شیخوپورہ میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہاکہ 170ارب روپے کے نئے ٹیکسوں نے کاروباری حلقوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن