شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمرواہگہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں عمران خان کے معاہدوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ساڑھے تین سالہ دور میںترتیب دی جانیوالی پالیسیوں کی بدولت آئی ایم ایف کی شرائط بھی کڑی ہوگئی ہیں عمران خان کی نااہلی نے ملک کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی سینئرنائب صدر چودھری خالق عزیز ورک کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کاشف گیلانی سمیت دیگربھی ہمراہ تھے۔