گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل مولانا علامہ زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی کے امتحانی پرچے میں سوال کی آڑ میں جو بے ہودہ ذہنیت سامنے آئی ہے ،وہ انتہائی قابل مذمت ہے ،اس کا مقصد اورسب سے بڑا ہدف عریانی و فحاشی کا فروغ اور اسلام کے خاندانی نظام کی تباہی ہے اور اس کے لیے عالمی وقومی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ ہمارے تعلیمی اداروں سوشل میڈیا ریڈیو اور ٹی وی دیگر ذرائع کے علاوہ مغربی اور مقامی لابیاں ان کے کارندے پوری طرح سرگرم عمل ہیں ، تعلیمی اداروں میں بے راہ روی پھیلانے والے شیطانی کارندوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔