گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) دفتر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرعبدالحفیظ قریشی و ملازمین نے زکوٰۃ ڈے منایا۔ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر نے ووکیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل ، اساتذہ ، طلبا ، دکانداروںاور انجمن تاجران کے رہنمائوں کو زکوٰۃ پروگرامزکی آگاہی اور اپنی زکوٰۃ رضا کارانہ طور پر محکمہ زکوٰۃ کو دینے کے بارے پمفلٹ تقسیم کئے اور دفتری سٹاف کے ساتھ اس سلسلہ میں واک بھی کی۔