زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مہم شروع کی جارہی ہے: صبیحہ منظور


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن صبیحہ منظور نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری تنظیم نے سیلاب زدگان کی امدادوبحالی کیلئے اپنی مددآپ کے تحت اشیاء خوردونوش، ضروریہ اور نقد رقوم کا اہتمام کیا تھا اسی طرح ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے مہم شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں باقاعدہ لائحہ عمل مرتب کرکے مہم شروع کردی جائیگی پاکستانی قوم دل وجان سے زلزلہ متاثرین کیساتھ کھڑی ہے اور انکی جلد ازجلد بحالی کیلئے دعا گو ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...